445

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا مختلف بازاروں، ہوٹلز اینڈ رسٹورنٹس، نانبائیوں، ہیرڈریسرزشاپ اور قصاب خانوں کا اچانک دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو نے محمد ظفر خان اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مستوج کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں، ہوٹلز اینڈ رسٹورنٹس، نانبائیوں، ہیر ڈریسرز شاپ اور قصاب خانوں کا اچانک دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہوں نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے،صفائی، معیار، مقدار اور اشیاء خوردنوش کی دستیابی چیک کئے اور ساتھ ساتھ COVID-19 سے متعلق SOPs بھی چیک کئے۔ ناقص صفائی اور سرکاری نرخنامے سے کم وزن پر تندور روٹی فروخت کرنے پر نانباؤں اور ہوٹل مالکان پر جرمانے لگائے گئے۔ مذید برآں تمام کاروباری حضرات، نانبائیوں، قصاب، پولٹری فارمز مالکان اور ہوٹل مالکان کو منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہنے، صفائی کا خیال کرنے اور COVID-19 سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت ترین ہدایات دئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں