چترال ( محکم الدین ) آل ایمپلائز کوآرڈنیشن کونسل چترال کا ایک احتجاجی جلسہ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال روڈ پر منعقد ہوا ۔ جس میں چترال کے تمام اداروں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ا س موقع پر مقررین نے موجودہ حکومت کی طرف سے ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو انتہائی افسوسناک اور ظلم و زیادتی کی انتہا قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ حکومت ملازمین کو سبز باغ دیکھا کر اقتدار میں آئی ہے ۔ لیکن اس نے جو ملازم کش اقدامات اٹھائے ہیں ۔ اس کی مثال ماضی کی کسی