293

گہریت گول میں مقامی کمیٹی کابکریوں کے چرانے پر پابندی لگاکر مارخور کی خطرے سے دوچار نسل کو معدومیت سے بچانے میں اہم کردار

چترال(نمائندہ )گہریت گول میں جنگلی حیات کے محفوظ پناگاہ میں مقامی کمیٹی نے بکریوں کے چرانے پر پابندی لگاکر قومی جانور مارخور کی خطرے سے دوچار نسل کو معدومیت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔خیبر پختونخوا کی حکومت محکمہ جنگلی حیات کے ذریعے ٹرافی کے بین لاقوامی پرمٹ سے ہرسال کروڑوں کی آمدن حاصل کرکے اس آمدن کا 80فیصد گہریت گول سے گولین گول تک مقامی کمیونٹی کو ادا کرتی ہے۔گہریت گول کی کنزرویشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بکریوں کے ریوڑ ایک طرف چارے کو صاف کرکے سیلاب کا سبب بنتے ہیں دوسر ی طرف بکریاں چرانے کی صورت میں جنگلی حیات کے قدرتی مسکن کا ماحولیاتی نظام تہ وبالا ہوجاتا ہے مارخور کی نسل کے لئے چارے کا فقدان ہوتا ہے،جو اس کو متاثر کرتا ہے اور ہرسال اس نایاب جانور کی آبادی میں کمی واقع ہوجاتی ہے لیکن موقع پرست اور خود غرض عناصر بکریوں کے ریوڑ کے ذریعے ماحولیاتی نظام کوبرباد کردیتے ہیں۔گہریت گول کی مقامی کمیٹی نے اس سلسلے میں اپنے مثبت اقدامات کے ذریعے مارخور کی نایاب نسل کو معدومیت سے بچالیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں