463

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے نرسنگ، پیرامیڈیکل اور کلاس فور اسٹاف نے فائرووڈ الاؤنس میں کلریکل اسٹاف کی طرف سے مبینہ خرد برد اور عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے نرسنگ، پیرامیڈیکل اور کلاس فور اسٹاف نے پیر کے روز فائرووڈ الاؤنس میں کلریکل اسٹاف کی طرف سے مبینہ خرد برد اور عدم ادائیگی کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کردیا جس سے ہسپتال میں صبح چار گھنٹے تک اوپی ڈی، اپریشن تھیٹر اور لیبارٹری میں کام بند رہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ کا ہڑتالی ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ گفت وشنید کے بعد ہڑتال کو 5اکتوبر تک موخر کردی گئی۔ ہڑتالیوں کا کہنا تھاکہ ان کے فائر ووڈ الاؤنس میں کلریکل اسٹاف کی طرف سے غبن کی انکوائری ٹیم نے بھی تصدیق کی ہے لیکن میڈیکل سپرنٹنڈنٹ انکوائری رپورٹ پر عملدرامد کرنے اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کاروائی سے احتراز کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر 5اکتوبر کو ڈی سی آفس میں اجلاس کے بعد بھی کاروائی نہیں ہوئی تو وہ بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں