255

شیڈو کے ٹوٹے ہوئے کھمبے جان و مال کیلئے شدید خطرہ بن چکے ہیں، اعلیٰ حکام نوٹس لیں /شجاعت علی بہادر

اپرچترال (نامہ نگار)تحصیل مستوج کے وادی چپاڑی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن شجاعت علی بہادر نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ محکمہ شیڈو اور واپڈا کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ تک یہ خبر پہنچا رہا ہوں کہ علی باغ چپاڑی میں واقع ہمارے گھر کے ساتھ نصب شیڈو کا کھمبا جو کہ کچھ سال پہلے شدید برف باری کی وجہ سے ٹوٹ چکا ہے، ہماری جان و مال کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے۔ ہائی وولٹیج پاور سپلائی کی لائن اس ٹوٹے ہوئے کھمبے سے گزر رہی ہے جسے لکڑی کے ڈنڈوں سے سہارا دینے کی عارضی کوشش کی گئی ہے۔ شیڈو اور واپڈا کے مقامی نمائندوں اور حکام کے علم میں کئی بار لانے کے باوجود ابھی تک یہاں نیا کھمبا نصب نہیں کیا گیا۔ اب اس کھمبے میں اتنی سکت نہیں کہ یہ تیز ہواؤں یا بارشوں کو سہہ سکے، ایسے میں اس کے گرنے کی صورت ہمارا کوئی نقصان ہو گیا یا کوئی حادثہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری شیڈو اور واپڈا حکام پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں