528

اپر چترال گرلز ہاسٹل بونی سے لڑکیوں کو لیکر کالج جانے والی گاڑی حادثے کا شکار۔ 26 بچیاں معمولی زخمی

اپر چترال/اطلاعات کے مطابق حسب معمو ل سنان گرلز ہاسٹل بونی سے بچیوں کو لیکر کالج کی طرف جانے والی فلائنگ کوچ گاڑی بونی ار،سی،سی پل کے قریب بے قابو ہوکرحادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 26 بچیویاں معمولی زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ٹی،ایچ،کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ٹی،ایچ،کیو ہسپتال بونی جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بعد ازاں وہ ڈاکٹرز سے ملے اور زخمیوں کو ہر ممکن علاج معالجے کی سہولیات باہم پہنچانے کے سلسلے میں ہدایات دئیے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو طبعی سہولیات پہنچانے کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔اس موقع پر XEN سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں