چترال (محکم الدین )ممبر صوبائی اسمبلی چترال مولانا ہدایت الرحمن نے منگل کے روز گولین گول واٹر سپلائی سکیم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے یو آئی چترال انعام اللہ میمن، پشاور پائپ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او حاجی محبوب اعظم، محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او و دیگر اسٹاف موجود تھے۔ یہ واٹر سپلائی سکیم گذشتہ سال سیلاب میں دریا برد ہو گیاتھا۔ جس کے بعد چترال شہر میں لوگوں کو پینے کے پانی کا شدید مسئلہ درپیش ہے۔ ایم پی اے نے چترال شہر اور ملحقہ دیہات پرمشتمل ساٹھ ہزار کی آبادی کے اس اہم منصوبے کے کام کی رفتار اور معیار کو دیکھا اور مختلف مقامات پرسیلاب سے پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد متبادل سائڈ پراس کی تعمیر کا جائزہ لیا۔نیز پائپ لائن کے سورس کو مستقبل میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ڈیزائن اورمنصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گولین واٹر سپلائی سکیم حکومت کا چترال شہر کیلئے ایک اہم پراجیکٹ تھا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ابتدا میں اس کا ڈیزائن انتہائی ناقص تیار کیا گیا۔ جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا یہ پراجیکٹ