532

چترال شہر کے اندر سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں/ممتاز قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال ( محکم الدین ) چترال کے ممتاز قانون دان وقاص احمد ایڈوکیٹ کی طرف سے چترال کے سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مہم کی عوام میں زبردست پذیرائی ملی ہے ۔ اور عوامی حلقوں خصوصا نوجوانوں نے اسے چترال کا بنیادی مسئلہ قرار دے کر حکومت کو ان سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مجبور کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ” سڑک تعمیر کرو”مہم کے روح روان وقاص احمد ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ چترال شہر کے اندر سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں ۔ شہر سے یونیورسٹی تک پانچ کلومیٹر سڑک گذشتہ کئی سالوں سے ادھوری پڑی ہے ۔ اسی طرح مختلف علاقوں ، وادیوں اور مین چترال پشاور روڈ کی حالت ناقابل بیان ہے ۔ لیکن حکومت کے ہاتھوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ جبکہ عوام کھنڈر اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس لئے بالاخر مجبور ہو کر11اکتوبر کو چترال ٹاون ہال میں ایک غیر معمولی میٹنگ طلب کیا گیا ہے ۔ جسمیں چترال کی تمام سول سوسائٹی تنظیمات کالج و یونیورسٹی کے طلباء ، سیاسی قائدین ، وکلاء ، ٹرانسپورٹ و تجار یونین کے ذمہ داران سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ ایک غیر سیاسی مہم ہے جس کا مقصد چترال سڑکوں سے نجات حاصل کرنا ہے اس لئے تمام مکتبہ فکر کے عوام سے پر زور اپیل ہے کہ اس مہم کو کامیاب کرنے میں بھر پور تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں