89

صوبائی صدر ہمایون خان کے اپر چترال کے دورے کے انتظامات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی میٹنگ

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی)پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی ایک میٹنگ بونی میں صدر پیپلز پارٹی اپر چترال امیر اللہ کے زیر صدرات منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں اپر چترال کے تمام علاقوں سے پارٹی عہدیداران اور سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میٹنگ کا انعقاد صوبائی صدر ہمایون خان کے اپر چترال کے دورے کے انتظامات کے سلسلے میں تھا۔ چونکہ پارٹی کارکنان کی خواہش تھی کہ اپر چترال علیحدہ ضلع بننے کے بعد صوبائی صدر کو نئے ضلعے کا دورہ کرنا چاہئے اور صوبائی صدر ان کی خواہش کے پیش نظر اپر چترال کے دورے کے لئے آرہے ہیں۔ میٹنگ میں مذکورہ دورے کے سلسلے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی اور طے پایا کہ صدرہمایوں خان 15 سے 25 اکتوبر کے درمیان اپر چترال کا دورہ کرینگے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی آئندہ کے انتظامات کے لیئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email