304

اپرچترال،ضلعی انتظامیہ کا کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں بازاروں،پیٹرول پمپس اور اڈوں کا دورہ

اپر چترال/شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر بازاروں، سرکاری اڈا، پیٹرول پمپس اور پبلک مقامات میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال نے بونی اور اس سے متصل بازاروں، پیٹرول پمپس، ٹرانسپورٹ اڈا اور پبلک مقامات کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن انہوں نے تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز اور راہگیروں کو کورونا وائرس جیسے وبائی مرض سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کیے۔ مذید برآں انہوں نے کاروباری حضرات اور عام پبلک میں فری ماسک تقسیم کئے۔ کاروباری حضرات اور سماجی شخصیات کی طرف سے انتظامی آفیسران کے اس اقدام کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں