286

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اے اے سی مستوج کا مختلف کالجوں کا دورہ

اپر چترال/ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد وضوابط پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جمعرات 8اکتوبرکو شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ڈان کالج پرواک اپرچترال اور کمیونٹی ماڈل سکول اینڈ کالج پرواک کا دورہ کیااور تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طالبعلموں سے ملاقات کی۔ دونوں تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے متعلق SOPs کی عملدرآمد کو تسلی بخش پایا۔ مذید برآں انہوں نے دونون تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ممبرز اور طالب علموں کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطیں تدابیر اپنانے کے لئے زور دیا۔ انہوں نے جملہ اساتذہ و طالبعلموں کو ماسک اور سنیٹائزرکا استعمال یقینی بنانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی سخت ترین ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اثرات موجود ہیں اور اپر چترال میں روز بروز کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے یہ ہم سب پر لازم ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں