373

کلکٹک تاچترال روڈ پرکام کی رفتار تیز کرنے پرقاری جمال عبدالناصر کا اہلیان دروش،مسافروں اور ڈرائیوروں کی طر ف سے ڈی سی نوید احمد کا شکریہ

چترال/معروف عالم الدین سماجی و سیاسی رہنما قاری جمال عبدالناصر نے ایک بیان میں اہالیان دروش خصوصاً دروش چترال روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیور برادری کی طرف سے ڈپٹی کمشنر لوئرچترال نوید احمد اور اس کی پوری انتظامی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ کلکٹک تا چترال روڈ میں این ایچ اے اور اس کے ٹھیکہ داروں کی طرف سے غیر ضروری تاخیر پر ماہ جون سے ہماری طرف سے بھر پور جائز احتجاج پر اپنے تمام تر انتظامی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کی۔ جس کے بناء پر جمعہ کے روز دروش میں زبردست احتجاجی مظاہر ہے کو ملتوی کرنا اور دروش سے کام شروع ہونا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ورنہ اہالیان چترال کی طرف سے ان زیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر آنا ایک فطری عمل تھا۔اور ہمار ی گزارش ہے کہ ہونے والے کاموں کی سرکاری نگرانی سخت سے سخت ہو بصورت دیگر کوالٹی خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں کیوں کہ 9کروڑ کی لاگت کا کام صرف ٹھیکہ دار کے کارندوں کی رحم کرم پر چھوڑنا این ایچ اے کی انتہائی کمزوری اورنا اہلی و قابل مزمت ہے، سڑک کے دونوں طرف تین تین فٹ شولڈر سیمنٹ کے کام کوالٹی کے بالکل مطابق نہیں ہورہے ہیں جو ایک المیہ سے کم نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اسفلٹ پلانٹ فوری چلانے کی انتہائی ضرورت ہے تاکہ فوری طور پر بلچ روڈ اور جغور سے تارکول کا سلسلہ شروع ہو این ایچ اے افس دروش کو مزید فعال کرنے کی آشد ضرورت ہے تاکہ مواصلاتی نظام میں مزید بہتری لائی جاسکے اُنہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کی سربراہی میں عوامی مفاد کے تمام معاملات بخوبی انجام پذیر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں