466

چترال سے سبسڈی والا آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پشاور کا رہائشی گرفتار

چترال/عشیریت پولیس نے چترال سے لوئردیر آٹا سمگل کرنے کوشش ناکام بنادی۔اطلاعات کے مطابق فضل باری ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال لوئرکو اطلاع ملی تھی کہ حکومت کی طر ف سے چترال کے لئے دیئے جانے والے سبسڈی والے آٹے کو ٹرک نمبر 1955 کے ذریعے دیگر اضلاع میں منتقل / اسمگل کیا جارہا ہے۔ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری نے ایس ایچ او عشریت کو نیچے اضلاع کی طرف جانے والی گاڑیاں چیک کرنے کو کہا جس پر عشریت تھانہ کے ایس ایچ او قربان پنا ہ نے مذکورہ گاڑی کو پکڑ 11 تھیلیاں سبسڈی والے آٹے (40 کلو فی بیگ) برآمد کرکے پشاور کے رہائشی انور خان ولد نور محمدکوگرفتار کرکے اُن کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کردی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فضل باری نے اس موقع پرکہا کہ سبسڈی والا آٹا صرف مقامی لوگوں کے لئے ہے۔ جسے نیچے اضلاع لے جانا غیر قانونی ہے جوکہ صرف مقامی افراد / چترال کے لئے گندم کے کوٹے سے آٹا تیار کیا جاتا ہے۔جس کی نیچے اضلاع لے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں