249

ڈائیرکٹر فوڈ خیبر پختونخوا کے حکم پر ڈی ایف سی لویر چترال اوراے سی کے ساتھ سبزی منڈی کا خصوصی معائنہ

چترال (نمائندہ ) ڈائیرکٹر فوڈ خیبر پختونخوا کے حکم پر ڈی ایف سی لویر چترال فضل باری نے اتوار کی صبح اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہزاد خان کے ساتھ سبزی منڈی کا خصوصی معائنہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور ان کی قیمتیں مقرر کردی۔ انہوں نے بعدازاں مارکیٹ میں چینی، آ ٹا اور دوسرے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیاا ور کہیں بھی ان اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مقررہ قیمتوں سے ذیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے عوام پر زوردیاکہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے پر لانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں