480

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے ضلعی امراء کے ناموں کا اعلان،مولانا جاوید حسین اپر چترال اور اخونزادہ رحمت اللہ لوئر چترال آمیر منتخب

پشاور(نامہ نگار) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امراء اضلاع کے لئے ہونے والا استصواب رائے کا عمل مکمل ہونے کے بعد ضلعی امراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان سے مشاورت کے بعد نئے امراء کی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ عتیق الرحمن جماعت اسلامی پشاور،غلام رسول مردان،حمید الحق سوات، ساجد قریش عباسی ایبٹ آباد، طاہر مصطفی کوہاٹ، اجمل خان بنوں اور مولانا سلیم اللہ ارشد ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے امیر مقرر کئے گئے۔جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ امراء اضلاع کے انتخاب کے لئے ستمبر میں صوبہ بھر کے اراکین سے بیلٹ پیپر کے ذریعے رائے طلب کی گئی جس کے بعد اکتوبر میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام امراء کا تقرر دو سال کے لئے کیا گیا ہے۔ نئے امراء جلد اپنی ذمہ داری کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے اراکین سے رائے لینے کے بعد مولانا جاوید حسین اپر چترال، اخونزادہ رحمت اللہ لوئر چترال، حنیف اللہ ایڈووکیٹ اپر دیر، اعزازالملک افکاری لوئر دیر، سید غفار شانگلہ، محمد حلیم بونیر، مولانا جمال الدین ملاکنڈ،میاں افتخار الدین صوابی، مصباح اللہ چارسدہ، رافت اللہ خان نوشہرہ، مولانا رشید احمد بٹگرام، ڈاکٹر طارق شیرازی مانسہرہ، غزن اقبال خان ہری پور، محمد عابد ایڈووکیٹ ہنگو،محمد ظہور خٹک کرک، عزیز اللہ خان لکی مروت اور ذاکر اللہ برکی ٹانک کے امراء منتخب ہوئے۔ اسی طرح نئے ضم شدہ اضلاع میں اراکین کی رائے کے بعد سردار خان باجوڑ، ملک سعید خان مہمند، محمد رفیق آفریدی خیبر، راج محمد اورکزئی، حکمت خان حمکتیار کرم، حاجی رحمن اللہ شمالی وزیرستان اور محمد ندیم جنوبی وزرستان کے لئے امیر مقرر کئے گئے ہیں۔ عبدالواسع نے نومنتخب امراء کو ہدایت کی وہ جلد از جلد اپنے اپنے اضلاع میں امارت کا حلف لے کر کام کا آغاز کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں