272

چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کا ائیرپورٹ روڈ پرکام کی تاخیر اورغفلت پرایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے تبادلہ اور اُن کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

چترال/چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال ائرپ پورٹ روڈ تقریباً ڈیڑھ کلو میٹر ہے اور گزشتہ اٹھ مہینوں سے اس روڈ کی مرمت ہورہی ہے اور صوبائی حکومت نے فنڈ بھی جاری کیا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے ڈیڑھ کلومیڑ کی مرمت ایک مذاق بن چکی ہے جس کی تین بار افتتاح کیا گیا لیکن ابھی تک ترکول ڈالنے کا عمل شروع نہیں ہو جس سے یہ تاثر ملتی ہے کہ یہ متعلقہ ٹھیکہ ڈار اور ایکسین سی این ڈبلیو چترال کے مابین سازش کانتیجہ ہے اس لیے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔اُنہوں نے چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ کی طرف سے مذکورہ کام میں مجرمانہ غفلت برتنے اور نا اہلی کی وجہ سے ایکسین سی اینڈڈبلیو کو چترال سے تبدیل کرکے ان کے خلاف انکوائری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے تاکہ اس روڈ کی تعمیر میں ایکسین مزید تاخیر کا سبب نہ بنے۔چیئرمین ڈوپلمنٹ مومنٹ نے ائیر پورٹ روڈ پر ترکول کا کام فی الفور شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بصورت دیگر کابینہ کا اجلاس طلب کرکے ائیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جاے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں