338

سیاحتی اور زرعی و کاروباری سطح پر معروف علاقہ ایون میں حبیب بینک کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

چترال ( محکم الدین ) سیاحتی اور زرعی و کاروباری سطح پر معروف علاقہ ایون میں حبیب بینک کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ جو کہ حال ہی میں مکمل ہوا ہے ۔ ایون کے معروف علمی شخصیت قاضی محمد نظام نے فیتہ کاٹ کر بینک کی کامیابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ایون کے کاروباری شخصیات ، تاجر برادری کے نمایندگان اور علاقائی عمائدین موجود تھے ۔ ایریا منیجر چترال رحمت ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حبیب بینک ایون برانچ عرصے سے ایون کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے خدمات انجام دیتا رہا ہے ۔ اب نئی بلڈنگ میں نئی سہولیات کی فراہمی اور نئے جذبے سے خدمات پیش کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایون برانچ کو کئی مرتبہ مشکلات سے واسطہ پڑا ۔ لیکن آج ہم پر امید ہیں ۔ اور توقع رکھتے ہیں کہ کاروبار سے وابستہ افراد اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ بینک کیلئےبہترین بلڈنگ تعمیر کی گئی ہے ۔ اور ATMکی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ جن کی بینک کی پرانی بلڈنگ میں کمی محسوس کی جارہی تھی ۔ اس موقع پر برانچ منیجر عمران نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ایون کے عوام ، تاجر برادری اور بڑے کاروباری شخصیات سے پہلے سے بڑھ کر تعاون کی امید کا اظہار کیا ۔ معروف سوشل ایکٹی وسٹ عنایت اللہ اسیر نے بینک کی نئی بلڈنگ کو ایون کے عوام کیلئے ایک تحفہ قرار دیا ۔اور کہا ۔ کہ بینک میں موجود سہولیات کاروباری افراد کو اپنی طرف راغب کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ اور نئی بلڈنگ میں مالی لین دین کو پہلے سےزیادہ ترقی ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں