چترال(نما یندہ )یونیورسٹی آف چترال میں برفانی چیتے کا عالمی دن منایا گیا۔ جن میں اس سال کے موضوع”سنولیپرڈ کے تحفظ میں خواتین کا کردار“ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ماحولیات کے لحاظ سے اس اہم ترین جانور کے بقاء کے لئے کوئی قدم خواتین کی مدد وحمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا جبکہ چترال کی تاریخ میں خواتین کا ہرشعبہ زندگی میں نمایان کردار رہاہے۔سنولیپرڈ فاؤنڈیشن کی معاونت سے منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف) چترال عبدالولی خان تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں جنگلی حیات اور خصوصاً برفانی چیتے کے تحفظ کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی موجودگی کسی بھی ماحولیاتی نظام کے صحت مند ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ خواتین قوم کی مستقبل کا بنیادی معمار ہوتی ہیں اوروہ بچوں میں ابتداء ہی سے ماحول اور جنگلی حیات کی اہمیت ان کے ذہنوں میں پختہ کرسکتی ہیں اور ان کی شراکت ناگزیر ہے۔اُنہوں نے سنولیپرڈ فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پردیگر مقررین یونیورسٹی آف چترال کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج