365

چترال بازارپل کے شمالی کونے پرواقع سرکاری زمین پرطالبات کے لئے باپردہ انتظارگاہ تعمیرکیاجائے

چترال(نمائندہ  )چترال کے سیاسی،سماجی،مذہبی اور کاروباری حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار پل کے شمالی کونے پر واقع سرکاری زمین پر بسوں کے انتظار میں کھڑی ہونے والی طالبات کے لئے مناسب اور باپردہ انتظار گاہ تعمیر کیا جائے۔ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہرروز گولدور اور زرگراندہ سے آنے والی طالبات بازار پُل پر بسوں کے انتظار میں کھڑی رہتی ہیں۔اس مقام پر خریداروں کابھی رش ہوتا ہے ٹی ایم او نے بلاسوچے سمجھے یہاں بیت الخلا بھی بنایا ہوا ہے۔سرکاری زمین پر دکان تعمیرکرکے غیر قانونی طورپر ایک شخص کو دی گئی ہیں جس میں عوامی سہولت اور بسوں کا انتظار کرنے والی طالبات کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔سیاسی،سماجی،مذہبی و کاروباری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور تحصیل میونسپل حکام کی توجہ بازار پُل پر واقع غیرقانونی دکان کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بس سٹاپ پر بنے ہوئے انتظار گاہوں سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ایسی سہولتوں سے انتظامیہ کی عوام دوست خدمات کا بھی پتہ چلتا ہے۔نیز شہر کی بچیوں کو بس اسٹاپ پر باپردہ انتظار گاہ مہیا کرناضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں