388

چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی نے ملائیشیاسے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

چترال(نما یندہ )چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی ناہید سلطان نے دنیا کی معروف یونیورسٹی انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی ملائیشیا سے گذشتہ روز اپنی مقالہ کی کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔ان کی مقالہ کا موضوع”Parental Child abduction across the borders: Special reference to Malaysia“تھا۔انہوں نے اپنی ڈگری ریکٹر اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی ملائیشیا کے پورفیسر ذلیخہ کمار الدین کے زیر نگرانی مکمل کی ہے۔ ڈاکٹر ناہید سلطان نے اس سے پہلے سندھ مسلم لا کالج کراچی سے ایل ایل ایم بھی کررکھی ہیں۔ناہید سلطان کو یہ اعزاز حاصل ہواہے کہ وہ اپنے علاقے سے پہلی پی ایچ ڈی سکالر ہیں۔ ناہید سلطان سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیر کی صاحبزادی ہیں۔اُنہوں نے کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی،والدین کی دعاؤں،اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں