338

اپر چترال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ طور افتتاح

اپر چترال (ذاکر محمد زخمی)محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر SNID مہم کا باقاعدہ طور افتتاح کردیا۔ اس موقع پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ربنواز خان تحصیلدار مستوج، ڈاکٹر فرمان DDHO اپر چترال،میڈیکل آفیسر اور پولیو کے دیگراہلکاروں نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال نے اپر چترال کے جملہ عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس مرض کے خلاف ہمیں اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ لہذا جملہ عوام اپنے ضلع کو پولیو فری ضلع بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں