292

26سے 30اکتوبر تک چلائی جانے والی پولیو کے قطرے پلانے کی خصوصی مہم کا رسمی افتتاح

چترال (نمائندہ ) 26سے 30اکتوبر تک چلائی جانے والی پولیو کے قطرے پلانے کی خصوصی مہم کا رسمی افتتاح ہفتے کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چترال میں ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے متعدد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائی جبکہ اس موقع پر ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر فیاض رومی، ڈسٹرکٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمد، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ، ضلعی خطیب مولانا فضل معبود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ لویر اور اپر اضلاع کے سوفیصد علاقوں میں یہ خصوصی مہم چلائی جائے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے 76342بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 464ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 35فکسڈ سنٹرز اور 15ٹرانزٹ پائنٹس اس کے علاوہ ہیں۔ بعدازاں پولیو کے بارے میں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے شروع ہوکر اتالیق چوک پر احتتام پذیر ہوا۔ درین اثناء اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈی سی اپر چترال عرفان الدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو پروگرام خیبر پختونخوا کے ایمر جنسی اپریشن سنٹر کے نمائندوں نے چترال اور بونی میں منعقد ہ تقاریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں