327

ستائس اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط اورقبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف پروگرامات مرتب

چترال (نمائندہ ) 27اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی ناجائز تسلط اورقبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف پروگرامات مرتب کی ہے جن میں چترال شہر کے علاوہ دروش میں جلوس نکالنے، نمایان مقامات پر سیاہ بینر اور پینافلیکس ڈسپلے کرنے، مذاکرے اور مباحثے منعقد کرنے، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے تاثرات کو میڈیا میں کوریج دینے اور مساجد میں آزادی کشمیر کے لئے دعاؤں کا خصوصی اہتمام اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) چترال شہزاد احمد کے زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 27اکتوبر کو صبح 10بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جس میں تمام سرکاری محکمہ جات کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔ اسی طرح سکولوں اور کالجوں میں سیمینار منعقد کئے جائیں گے جن میں طلباء اور طالبا ت آزادی کشمیر کے موضوع پر تقریر کریں گے۔ شہزاد نے کہاکہ کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیاگیا ہے جس کے لئے اس ملک کا نقشہ ادھورا رہ جائے گا اور اب بھارت نے کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں ہم بین الاقوامی برادری کو یہ دیکھادیں گے کہ ہم کشمیر پر کسی بھی سمجھوتے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس موقع انہوں نے مختلف افسران میں یوم سیاہ کے سلسلے میں ذمہ داریاں تقسیم کردی۔ اجلاس میں اے۔سی (انڈرٹریننگ) نوید احمد، مصباح الدین ٹی ایم او چترال، حفیظ اللہ اے اے سی چترال، انیس الرحمن اے سی (انڈر ٹریننگ)،صیفور خان تحصیلدار چترال،جاوید اقبال ریڈیو پاکستان، مظفر شاہ ڈی ایس پی (ہیڈ کوارٹر)، ضیاء الرحمن اے ڈی ای او، احمد الدین اے ڈی ای او، مسعود احمد لیکچرر گورنمنٹ کالج، پروفیسر صاحب الدین پرنسپل کامرس کالج، فواد احمد اے سی (انڈر ٹریننگ)، فضل مولیٰ ضلعی خطیب، شبیر احمد تجار یونین ا ور ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں