56

چترال ایون سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نوجوان دریائے چترال میں چھلانگ لگاکرخودکشی کردیا

چترال/ لوئر چترال ایون صحن دیر سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نوجوان فضل ربانی ولد غنی کل دوپہر ڈھائی بجے نا معلوم وجوہات کی وجہ سے اسپار لشٹ پل سے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا چراغ گل کردیا، ریسکیو1122 لوئر چترال کو اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم ڈیڈ باڈی کے لئے کل سے دریائے چترال میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہی ہے، ریسکیو1122 کی ٹیم ورثاء کے ساتھ مل کر رات گئے تک دریائے چترال میں اسپار لشٹ سے لیکر میرکھنی تک سرچ آپریشن کیا، تاحال ڈیڈ باڈی کا کوئی سراغ نہ مل سکا.

Print Friendly, PDF & Email