288

چترال کے سڑکوں کو ایسا بنائینگے کہ سڑکیں سیاحوں کو خود بخود اپنی طرف متوجہ کریں گے..زلفی بخاری

چترال(نمائندہ   )   شہزادہ سکندر الملک، سابق کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف چترال شاہد احمد، سیکرٹری فنانس (خواتین وینگ) ملاکنڈ ڈویژن تقدیرہ خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی  زلفی بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال کی انفراسٹرکچر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چترال – بمبوریت،چترال – بریر،چترال – رومبور،چترال – گرم چشمہ،چترال – شندور روڈ اور،چترال – مدکلشٹ روڈ اپنے آخری مراحل میں ہیں اور عنقریب ان کا ٹینڈر ہو جائے گا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چترال میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور بار بار چترال کے سڑکوں اور سیاحت پر کام کرنے کے لیے زور دے رہا ہے ہم چترال کے سڑکوں کو ایسا بنائینگے کہ سڑکیں سیاحوں کو خود بخود اپنی طرف متوجہ کریں گے اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تین چار روز دے دیں تاکہ میں ان کو اگلے ہفتے ”روڈز انفراسٹرکچر“ کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہو رہا ہے وہاں پہ اپرو کراؤں۔ سیکرٹری گوڈ گورننس اپر چترال شہزادہ سکندر الملک، رہنما پی ٹی آئی لوئر چترال شاہد احمد، مختلف پروجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر پیش کیں جن میں مستوج – بریپ روڈ،چرون پل ٹو کوشٹ پل روڈ،چترال – برموغلشٹ روڈ 10 کلومیٹر،لنک روڈ خورکشاندہ 2کلومیٹرشامل تھی معاون خصوصی زلفی بخاری نے ان اسکیموں کو بہت جلد اپرو کرانے کی یقین دہانی کرائی۔گوڈ گورننس سیکرٹری اپر چترال شہزادہ سکندر الملک نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاء کی کمی کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں لہذا اشیائے خوردونوش کی یوٹیلیٹی اسٹورز میں دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کوٹے کو بھی بڑھایا جائے۔ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے زلفی بخاری نے متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی یقینی کے ساتھ ساتھ کوٹے کو بھی بڑھانے کا حکم دیا۔ سابق کوآرڈینیٹر پاکستان تحریک انصاف چترال شاہد احمد نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام بڑھتے ہوئے مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں اور مہنگائی سے ستائی ہوئے لوگوں کے لئے چترال فلورمل (چترالی آٹا) کسی نعمت سے کم نہیں تھا لیکن کچھ دنوں سے اس مل کو بھی سیل کیا گیا ہے اس وجہ سے عوام پریشانی سے دوچار ہیں معاون خصوصی زلفی بخاری نے اس بات پر بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی نوید احمد سے وضاحت طلب کی تو ڈی سی چترال نے کہا نیچے ڈسٹرکٹ آٹا سمگلنگ کر نے کی وجہ سے اس کو سیل کیا گیا ہے۔جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ جو سمگلنگ میں ملوث ہوان کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور فلور مل کو فوراً کھل کر کو عوام سستے آٹے کے حصول کو یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں