چترال(محکم الدین) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیرزادہ نے کہا ہے۔ کہ چترال ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر موجودہ حکومت میں ہو کر رہے گی۔ اس پراجیکٹ کا ریوائزڈ اسٹمیٹ بنا دیا گیا ہے۔جس میں زمین کی قیمت کیلئے 2ارب دس کروڑ روپے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔ جبکہ سابقہ اسٹمیٹ میں زمین کی قیمت کا تخمینہ بہت کم رکھا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ آ گئی۔ اب ریوائزڈ اسٹمیٹ سے سڑک اپنے ابتدائی الائمنٹ کے مطابق تعمیر ہو سکے گی۔ جس کی یقین دھانی وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر کی قیادت میں ایون کے عمائدین اور نمایندگان کے وفد کو کردی ہے۔ تاہم ریوائزڈ اسٹمیٹ کی مختلف مراحل سے گزر کر منظوری تک چار پانچ مہینوں کاوقت درکار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات و دیگر متعلقہ آفیسران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیرزادہ نے کہا کہ وفد نے منصوبے کے حوالے سے عوامی توقعات کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔ جس پر منسٹر نیفوری ایکشن لیتے ہوئے فون پر این ایچ اے کے چیرمین کو ہدایت کی۔ بعد آزان وفد نے سنئیر ممبر پلاننگ کے ساتھ میٹنگ میں مسئلے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو اس روڈ کی تعمیر سے بہت دلچسپی ہے۔ یہی وجہ