448

بونی میں کنویشن کوکامیاب کرنے پرپارٹی ورکرزجماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کوخیرآبادکرتے ہوئے پی پی پی میں شامل ہونے والے بہن بھائیوں کوخراج تحسین کرتاہوں /صدرامیراللہ

اپرچترال(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کے صدرامیراللہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر بونی میں گزشتہ روز ہونے والی پارٹی کی کامیاب پی پی پی ورکرز کنونشن منعقد ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے تمام ورکرز، کارکنان، جیالوں اورخاص کر پروگرام آرگنا ئزنگ کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ آپ سب کی انتھک محنت اور کوششوں سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں گرین لشٹ سے لیکر لاسپور اور یارخون تک، لوٹ اویر سے لیکر تریچ، کھوت اور ریچ تک پارٹی کے تمام کارکنان اور ورکرز کی محنت و کوشش شامل رہی۔اور خاص کر بونی کے ہمارے ورکرز اور پارٹی کے جیالے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنی عظیم خدمات پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپر چترال کے دور دراز علاقوں سے آیے ہو ئیے اپنے بزرگوں جوانوں اور اپنی تمام بہنوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے اس پروگرام میں خصوصی طورپر شرکت فرما کر پرگرام کو رونق بخشی۔ میں پی پی پی اپر چترال کے تمام عہدہ دران کی طرف سے بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئیندبھی پارٹی کے لیے آپ کی خدمات حاصل رہیں گی۔ اس کے علاوہ میں اپنی بہن فضیلہ بی بی کو اپنے سات ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس کے علاوہ میں اپنے دوست اور بونی کے نوجوان شخصیت آصف رضا لال کو بھی اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر ان کو اور انکے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email