327

چترال میں عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

چترال /چترال میں عید میلادالنبی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں مقامی سکولوں آور دینی مدارس کے طلباء نے نعت پیش کی۔ ڈی سی چترال نویدِ احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر نصرت جبین اور دوسرے افسران اے سی ریونیو شہزاد موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں واقع پنسہ گاہ میں غریبوں میں کھاناتقسیم کیا۔ لویر اور اپر چترال کے اضلاع میں مختلف مقامات سے محافل میلاد النبی منائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں