459

اسامہ کیریر اکیڈیمی کی چوتھی سالگرہ گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد، اکیڈیمی کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں توصیفی اسناد تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اسامہ کیریر اکیڈیمی کی چوتھی سالگرہ بدھ کے روز گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حیات شاہ ا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال شہزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوٹی نویداحمد،آنیس الرحمان،فواداحمد،پرنسپل سکول ہذاشاہدجلال،اے سی دروش عبدالحق ا ور دوسرے افسران،سول سوسائٹی نمائندے، اکیڈیمی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر اکیڈیمی کے ڈائر کٹر فداء لرحمن نے شہید اسامہ وڑائچ کی چترال میں تعلیم کے میدان میں خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس اکیڈیمی کو ان کا چترال کے لئے ایک تخفہ قرار دیا۔ ڈی سی نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اکیڈیمی کو مزید ترقی دینے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اکیڈیمی کے لئے الگ عمارت کی تعمیر پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس کے کنسٹرکشن کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔ اسامہ وڑائچ صرف ٹیوشن اکیڈیمی نہ بنیں بلکہ یہ ایک لیڈرشپ اورکیرئیراکیڈیمی بنیں۔ انہوں نے اکیڈیمی کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں