257

اپر چترال میں مہنگائی کو کم کرنے اور کورونا وائرس سے متعلق SOPs پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال متحرک۔

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے مستوج اور اس سےملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ Covid-19سے متعلق SOPs کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سراج الدین SHO تھانہ مستوج بھی اس کے ہمراہ تھا۔ انہون نے متعدد دکانداروں کو اپنے دکانوں کے اندر نرخنامہ آویزان کرنے ، صفائی کی صورتحال بہتر کرنے ، مہنگا فروشی سے اجتناب کرنے، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی خرید وفروخت کو آئندہ کے لئے ختم کرنے، ذخیرہ اندوزی سے باز رہنے اور کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عمل پیرا رہنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ Covid-19کے حوالے سے جاری شدہ SOPs کی خلاف ورزی کرنےاور بےغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے بائیک چلانے والے متعدد موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ صاحب موصوف نے تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز، ہوٹل مالکان،حتی کہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے خود کو اور اپنے جملہ عزیز و اقارب کو محفوظ رکھنے کے حوالےسے احتیاطی تدابیر اپنانے کے سلسلے میں آگاہی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں