247

تورکھو کا زمینی راستہ کسی بھی وقت منقطع ہونے کا امکان،عمائدین علاقہ کاعارضی پل کے بندوبست کا مطالبہ

اپرچترال( کریم اللہ ) مارچ 2020ء کو تورکھو سے آتے ہوئے ایک مژدا گاڑی استارو پل کو کراس کرتے وقت پل ٹوٹ کر گر گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور موقع پر ہی جان بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ تورکھو کے دو یونین کونسلوں اورتریچ یونین کونسل کا زمینی راستہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوکے رہ گیا تھا۔ جس کو وقتی طور پر متبادل مگر تباہ حال قدیمی سڑک کے ذریعے دوبارہ بحال کردیا گیا تاہم وہ سڑک انتہائی اترائی، کھنڈرات اورتنگ ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا امکان ہیں۔ ساتھ ہی موسم سرما کے آغاز ہی میں اس سڑک میں پانی آنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ علاقے کے عمائدین نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس تنگ و تاریک راستے میں سے گزرنا نارمل حالات میں بھی مشکل تھا اب بارش یا برف باری ہونے کی صورت میں یہ سڑک گزرنے کے قابل نہیں رہےگا اورعلاقے کا زمینی راستہ منقطع ہونے کے چانسز ہیں۔ عمائدین علاقہ نے انتظامیہ اورعوامی نمائندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما میں تورکھو اورتریچ کو بیرونی علاقوں سے رابطہ بحال رکھنے کے لئے استارو کے مقام پر عارضی پل کا بندوبست کیا جائے بصورت دیگرعوام بھر پور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں