220

پختوری سائیڈ سے گرم چشمہ روڈ کی جلد منظوری دی جائے گی/سلیم خان

گرم چشمہ(نامہ نگار)بہت جلد ہم گرم چشمہ روڈ کی پختوری سائیڈ سے تعمیر کی منظوری لیں گے، اس کے بعد گرم چشمہ روڈ کی بندش کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا اور گرم چشمہ کے لاکھوں لوگ اس سے مستفید ہوں گے۔ یہ باتیں سابق صوبائی اور ایم پی اے سلیم خان نے الرحیم ویلفئیر سوسائٹی کی حلف برداری تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس سے پہلے کسی بھی منتخب نمائندے کے دور میں صحت، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الرحیم ویلفیئر سوسائٹی گرم چشمہ کی سب سے قدیم ویلفیئر آرگنائزیشن ہے او راس ادارے نے بغیر کسی بیرونی امداد کے گرم چشمہ کے ایریا میں ریکارڈ فلاحی کام کئے ہیں، اب الرحیم ویلفیئر سوسائٹی جو کہ چترال میں اپنی نوعیت کی پہلی NGOبھی ہے اپنے فلاحی کاموں کے دائرکار کو اپنے رجسٹریشن اور آئین کے مطابق ضلع کے دوسرے علاقوں میں توسیع دینی چاہئے تاکہ جس طرح وادی لٹکوہ میں اس ادارے کی دکھا دیکھی بہت سارے فلاحی اداروں نے کام شروع کیا ہے پورے ضلع چترال میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا سیکھ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں