315

کورونا وائرس ایک مہلک وباء ہے۔ کورونا سے بچنا ہے تو حفاظتی تدابیر اپنانا ہے۔۔ اپر چترال میں کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں  ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ سیلم اللہ ایوبی، AC-UT نے اپر چترال کے مختلف درسگاہوں یعنی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اور آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ اور کئی دوسرے پبلک مقامات وغیرہ کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے بچاءو اور محفوظ رہنے سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جامع طور پر سٹوڈنٹس اور لوگوں کو آگاہ کیا۔ انہون نے کہا کہ جان سے پیاری کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔ جان ہے تو جہان ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے خاندان والوں اور پیاروں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ یہ ایک وائرل بیماری ہے۔ یہ آسانی سے ایک دوسرے کو منتقل ہوسکتی ہے۔ اس کا واحد علاج آپس میں فاصلہ رکھنا، سنیٹائزر کا استعمال، مسلسل ہاتھ دھونا اور ماسک کے استعمال سے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جاتا ہے۔ لہذا ان اقدامات کو اپنے روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ SOPs کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ کاروباری حضرات کو سمجھایا گیا کہ آئندہ کے لئے نوماسک نو سروس پر عمل کرنا ہے اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو آگاہ کیا گیا کہ بے غیر ماسک کے کسی بھی بندے کو اپنے گاڑی میں نہیں بٹھانا ہے۔ مذید خلاف ورزی کی صورت میں سحت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں