330

چترال ٹریفک پولیس کا مختلف بازاروں میں نوپارکنگ ایریاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی۔

چترال/چترال ٹریفک پولیس کی کاروائی،مختلف بازاروں میں کھڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو چالانات،بائی پاس روڈ سمیت شاہی بازار،نیوبازاراور دیگرمقامات پر بدھ کے روز ٹریفک وارڈن ابراراحمد کی قیادت میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے متعدد گاڑیوں کو نوپارکنگ ایریازمیں پارک کرنے کے خلاف کاروائی کی۔گذشتہ کئی عرصے سے ان مذکورہ سڑکوں کو ڈرائیور وں نے پارکنگ ایریا بنایاہوا تھا جس کے وجہ سے دکانداروں اور عوام کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا تھا۔بائی پاس روڈ کے ارگرد گاڑی کھڑی کرنا معمول بن گیا تھا۔اس کے علاوہ اتالیقی بازار،شاہی بازار اور نیو بازار میں ون وے بن جانے کے بعد تو گاڑی مالکان کی چاندی ہوگئی تھی۔صبح گاڑ ی روڈ پر کھڑی کرکے شام تک غائب رہتے تھے۔جس کے وجہ سے کاروباری حضرات سمیت لوڈنگ ان لوڈنگ کے گاڑیوں کو بھی مشکلات درپیش تھے۔حال ہی میں ٹریفک وارڈن کا چارج سنبھالنے کے بعد ابراراحمد نے عوامی شکایات پر ان گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدھ کے روز مذکورہ سڑکوں پر متعدد گاڑیوں کا چالان کیا اور بعض کو وارننگ دی۔اُنہوں نے چترال کے ڈرائیور حضرات جو کہ ان سڑکوں پر گاڑی کھڑی کرکے غائب رہتے تھے کو تنبہہ کیا اور ہدایت دی کہ چترال کے مختلف ایریاز میں پارکنگ ایریا بنائے گئے ہیں جہاں پر وہ اپنے گاڑی کھڑی کرسکتے ہیں۔خلاف ورزی کرنے خلاف اُنہیں بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کاروباری اور عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کی طرف سے کاروائی کو سرہاتے ہوئے ڈی پی او چترال،ٹریفک وارڈن اور اُن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں