چترال/حالیہ برفباری کے نتیجے میں لواری ٹنل کے چترال سائڈ میں 9انچ برف پڑی ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن عشریت قربان پناہ کے مطابق برفباری کی وجہ سے رات سے بند روڈ کودونوں سائڈ سے برف کو ہٹا کر ہرقسم کی آمد رفت بحال کردی گئی۔اُنہوں نے لواری ٹنل سے سفر کرنے والے ڈارائیور حضرات کو بغیر چینج کے گاڑی نہ چلانے کی ہدایت دی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اُنہوں نے دروش تھانہ کو اطلاع دی ہے کہ وہ اڈہ والوں کو خبردار کریں کہ وہ بغیر چینج کے گاڑیوں کو سفر سے روکے۔
اتوار کے صبح چترال شہر میں بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔جبکہ ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
241