اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے بوزند تورکہو روڈ اور ار،سی،سی پل استارو تورکہو کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران متعلقہ انجینئر انیس احمد نے زیر تعمیر پل اور روڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی پل میں گارڈرزاور پائیلکپ بنانے کاکام جاری ہے اور ابھی تک5پائیلکپ تیار کئے گئے ہیں اور چھٹے پر کام جاری ہے اور دو اور پائیلکپ بنانے ہیں۔اس طرح 3گارڈرزتیار ہوئے ہیں اور چوتھے گارڈرپربھی کام ہورہا ہے۔ اس میں تقریباً 20 دن لگیں گے۔اس کے بعد فرنٹ وال، کاؤنٹر فورٹ اور Stressing پر کام شروع ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ پل پر کام تیزی سے جاری ہے اورتقریباً 2 مہینے میں اس کو مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے مذید کہاکہ جہاں تک استارو ایمرجنسی روڈ کا تعلق ہے اس کی صفائی