287

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر دفتری عملوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہفتے کے لئے sealed کردیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا دفتر دفتری عملوں کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہفتے کے لئے sealed کردیا گیا۔۔ تحصیلدار مستوج ربنواز خان کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم صاحب نے contact tracing کے سلسلے میں جملہ دفتری عملوں کے ساتھ دو دن پہلے Covid-19 کا ٹیسٹ کیا تھا۔ جس کے نتیجے میں موصول شدہ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس بونی کے 4 عملوں کا ٹیسٹ مثبت ایا اور ان سب کو گھروں میں isolate کیا گیا۔ اس طرح ڈپٹی کمشنر جناب شاہ سعود صاحب کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر بونی آفس 7دنوں کے لئے sealed کردیا گیا۔ لہذا جملہ عوام کسی ایمرجنسی کام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر افس اپر چترال کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر افس آج سے اگلے جمعہ تک sealed ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں