229

ضلع کونسل کے اجلاس میں جے یو آئی کے خاتون رکن کونسل نے ممتاز قادری کے لئے فاتحہ خوانی کرائی

چترال(نامہ نگار) ضلع کونسل چترال کے دوروزہ اجلاس کے آخری روز سلمان تاثیر کے قتل پر پھانسی کی سزا پانے والے ممتاز قادری کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کے روز اجلاس کے دوسرے دن وقفے کے بعدجب اجلاس دوبارہ شروع ہوئی تو فوراً جمعیت علماء اسلام کے خاتون رکن ضلع کونسل نگہت پروین نے ایوان کی توجہ شہید ناموس رسالت ؐ ممتازقادری کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی طرف دلائی اور مطالبہ کیا کہ شہید کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کرائی جائے جسکے بعد کنونیئر مولانا عبدالشکور نے اجتماعی دعا کا کہا جس پر جے یو آئی کے مولانا قاضی فتح اللہ نے فاتحہ خوانی کرائی۔ فاتحہ خوانی کے بعد ایوان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے خاتون رکن ضلع کونسل نگہت پروین نے کہا ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ عاشق رسول ؐ اور شہید ناموس رسالت ؐ ممتاز قادری کیلئے ایوان کے اجلاس کے پہلے ہی روز خصوصی فاتحہ خوانی کرائی جاتی مگر میں کل کے اجلاس کے دونوں سیشن میں انتظار کرتی رہی ، آج بھی صبح کے سیشن میں منتظر رہی کہ شاید اس حوالے سے کاروائی ہو مگرشہید کے لئے فاتحہ خوانی نہ کرنے پر مجبوراً مجھے اس معززایوان کی توجہ اس جانب دلانی پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں