86

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو گلگت بلتستان میں بھی فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سعدیہ دانش

گلگت (پ ر) پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں انتخابی دھاندلی کے خلاف اور دیگر امور کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو گلگت بلتستان میں بھی فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن, جے یو آئی,بی این ایف اور پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والے جماعتوں کی صوبائی قیادت کی آج اس حوالے سے اہم بیٹھک ہوی۔ پیپلز پارٹی کی سربراہی میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی صوبائی قیادت نے الیکشن 2020 میں دھاندلی بالخصوص حلقہ 2 گلگت میں ہونے والی بدترین دھاندلی کے حوالے سے باضابطہ اجلاس بروز پیر 23 نومبر صبح 11 بجے بمقام ریوریا ہوٹل نزد چنار باغ پل میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارنہ رویے, وفاقی حکومت کی مداخلت اور وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے غیر قانونی اعلانات اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے باوجود جلسوں میں شرکت سمیت الیکشن میں دھاندلی پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلیے گفت و شنید ہوگی. صوبائی قائدین نے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور عوام کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے میڈیا کو جاری بیان میں بتایا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں 2018 کی انجینئرنگ دوبارہ آزمائی گئی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے نشاندھی کرنے اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے واضح احکامات کے باوجود وفاقی وزراء کی انتخابی مہم اور انتخابی قوانین و ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے کا منظر پوری دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔ پاکستان میں جمہوریت پسند جماعتیں اس حوالے سے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی مشترکہ جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ انتخابی دھاندلی کا ازالہ وقت کی ضرورت ہے

Print Friendly, PDF & Email