335

این ایچ اے کی طرف سے ٹنل کا نیا شیڈول جاری۔رات 10سے صبح 6بجے تک مکمل ۔جبکہ صبح سے شام کے دوران مزید چار گھنٹے ٹنل بند کرنے کا اعلامیہ جاری

چترال,/)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی(این ایچ اے) کی طرف سے موسم سرما کے دوران لواری ٹنل سے گذرنے والی گاڑیوں کیلئے باقاعدہ شیڈول دیا گیا ہے این ایچ اے کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں مسافروں اور ڈٖرائیوروں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان سے استدعا کی گئی ہے کہ اس شیڈول کی پابندی کریں۔شیڈول کے مطابق دن رات کے اوقات میں چار بار ٹنل کو ٹریفک کے لئے کھولا جائے گا۔صبح 6سے7بجے ٹنل کو کھولا جائیگا اس کے بعد دو گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔پھر9بجے سے لیکر ایک بجے تک4گھنٹے ٹنل کھلا رہے گا۔پھر2بجے سے شام6بجے تک ٹنل کو کھولا جائے گا۔ایک گھنٹہ وقفہ کے بعد 7سے 10بجے تک ٹنل آزاد رہے گا۔اوررات10سے صبح 6بجے تک ٹنل آمدورفت کے لئے بند رہے گا۔وقفہ کے دوران گاڑیوں کو الجزیرہ ہوٹل دیر سائڈ سے آگے آنے نہیں دیا جائیگا۔ اس شیڈول کا اطلاق 23نومبرسے31مارچ2021تک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں