262

ضابطہ اخلاق اور نرخنامہ پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا کاروباری مراکز کا دورہ۔۔

شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں جناب شاہ عدنان صاحب ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ انہون نے کاروباری حضرات اور جنرل پبلک کو کورونا وائرس کے دوسری لہر کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے کیسسز کے خدشات سے متعلق آگاہ کیا اور اس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کی . بعد ازاں انہون نے دکانوں میں اشیاء خوردونوش کے نرخنامے بھی چیک کئے اور دکانداروں کو منافع خوری سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں