345

سماجی خدمتگار گروپ آوی تعاون کرنے پر ایس۔ڈی۔او، سی اینڈ ڈبلیو اور ٹی۔ایم۔اے مستوج کے مشکور ہے۔اقبال عالم/ افگن رضاؔ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)سماجی خدمتگار گروپ آوی، سماجی شخصیت اقبال عالم اور نوجون سوشل ورکر افگن رضا کے نگرانی میں بونی آوی روڈ اپنی مدد آپ کے مرمت کر کے مکمل کردی۔ بونی اوی روڈ عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے خراب اور ٹریفک کے لیے مسئلے بنے ہوئے تھے۔اور روڈ کی صورت ہی بگڑ گئی تھی۔چند روز قبل سماجی شخصیت اقبال عالم اور نوجوان سوشل ورکر افگن رضاؔ کی کوششوں سے اوی کے رضاکار متحرک ہوئے۔ اور روڈ پر اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام شروع کیا۔ اس میں ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو نے بولڈروزر فراہم کی اور ٹی۔ایم۔اے مستوج کلورٹ کے لیے پائپ مہایا کیے اوی کے مخیر حضرات نے بولڈروزر کے لیے تیل کا بندوبست کیا۔ اس طرح اوی بونی روڈ کو جذ بہ خدمت سے سر شارسماجی خدمتگار گروپ آوی مرمت کرکے ٹریفک کے لیے آسانیاں پیدا کی۔یاد رہے کہ یہ روڈ بونی تا سنوغر کے لوگوں کے لئے سفری سہولت فراہم کرتا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے اقبال عالم اور افگن رضاؔ اور دوسرے رضاکاروں کے جذبے کو سراہتے ہوئے

انہیں خراج تحسین پیش۔ سماجی خدمتگار گروپ کے ساتھ تعاون کرنے پر اقبال عالم اور افگن رضاؔ ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو،ٹی۔ایم۔اے مستوج اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔ اور ائیندہ بھی علاقے میں رضاکارنہ خدمات انجام دینے کے جذبے کو فروغ دینے کا تہیہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں