470

حکومت کاتیمرگرہ خزانہ بائی پاس پل بیٹھنے کانوٹس ،ٹریفک بحالی اورانکوائری کاحکم

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اکبر ایوب خان اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات انجینئر محمد آصف خان نے تیمرگرہ میں خزانہ بائی پاس پُل بیٹھ جانے اور ٹریفک کیلئے بند ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے اُنہوں نے خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کو پُل کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور ٹریفک کیلئے جلد از جلد بحالی کے احکامات جاری کئے ہیں سیکرٹری مواصلات نے پی ایم یو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شہاب خٹک کی سربراہی میں متعلقہ ماہرین پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی قائم کی ہے جو دریائے پنجکوڑہ کے درمیان ستون بیٹھ جانے کے سبب اس پُل میں دراڑ پڑنے کی وجوہات معلوم کرے گی کمیٹی پُل کی تعمیر میں ممکنہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں اور کنسلٹنٹس کی نشاندہی اور سرزنش کا تعین بھی کرے گی کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر اِنکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی روشنی میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی اور کنسلٹنٹس کو سخت ترین سزا عمل میں لائی جائے گی سیکرٹری مواصلات نے ہائی وے اتھارٹی کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ پُل پر جندول اور باجوڑ جانے والی ٹریفک جلد از جلد بحال کی جائے تاکہ متبادل اِنتظامات کے سبب تیمرگرہ شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا نہ ہونے پائیں۔

Back to Conversion Tool

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں