321

وزیر اعلیٰ نے چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جوقابل تعریف ہیں/ضلعی صدراپرچترال رحمت غازی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے ضلعی صدررحمت غازی خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے چترال میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔تحریک انصاف کو جب حکومت ملی تو ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس چکاتھا۔خزانہ خالی تھا،ایسے میں ترقیاتی کاموں کا جاری رکھنا مشکل کام ہے۔لیکن تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے مشکل حالات میں بھی چترال جیساپسماندہ اضلاع کے ہرشعبہ کی ترقی اور استحکام کے ٹھوس اقدامات کئے ہیںجوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنے دورہ چترال کے دوران جن منصوبوں کے بارے میں چترال کے عوام سے وعدہ کیا تھا۔ ان منصبوں کیلئے فنڈ زکی منظوری کاباقاعدہ اعلان کرکے اپر چترال کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی طرف سے چترال کو مجموعی طور پر 54کروڑ روپے بحالی کے مختلف منصوبوں کیلئے منظور ہو گئے ہیں۔ جن میں سے اپر چترال کے مقامات چرون، زوندراگرام، یارخون لشٹ، بریپ، ریشن،کوراغ بونی وغیرہ میں روڈز اور پلوں کی مرمت و بحالی اور سلائیڈنگ ملبے کی صفائی پر 7 کروڑ 22لاکھ روپے خرچ کئے جائینگے۔ اسی طرح اپر چترال میں ریشن گول حفاظتی بندھ پر چھ کروڑ، ریشن کودریائے مستوج سے محفوظ بنانے کے لئے چھ کروڑ پچاس لاکھ، ریشن کے گیارہ نہروں کیلئے ایک کروڑپچاس لاکھ، زئیت گاوں کے اٹھارہ چینلز کیلئے ساٹھ لاکھ، کوراغ کے سات چینلز کیلئے ساٹھ لاکھ، چرون کے تین چینلز کیلئے ساٹھ لاکھ، بحالی گرین لشٹ زئیت ائریگیشن چینل کیلئے ایک کروڑ، یارخون لشٹ دو چینلز کیلئے تیس لاکھ روپے،حفاظتی بند ھ یارخون لشٹ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے، گرین لشٹ پروٹیکشن پر تین کروڑ پچاس لاکھ، خروزگ دیزگ گول ملبہ صفائی ایک کروڑ، حفاظتی بند بریپ چھیکان گول جم لشٹ وغیرہ دو کروڑ، حفاظتی بندھ چرون گول ڈوک ٹیک ایک کروڑ، بونی گول ریسٹوریشن چینلائزیشن دو کروڑ، کوراغ پل بحالی دو کروڑ، ری کنسٹرکشن بونی اوی میراگرام روڈ ایک کروڑ، اپر لوئر کھوڑ نالے کی چینلائزیشن پر خرچ کئے جائیں گے۔رحمت غازی نے کہاکہ اپرچترال کے ضلعی کابینہ وادی لاسپوراوردیگرعلاقوں کے باقی مندہ مسائل کی عنقریب وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے پیش کریں گے اوراُمیدکرتے ہیں کہ تمام مسائل چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی کومدنظررکھتے ہوئے حل کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ان ترقیاتی منصوبوں عملی جامہ پہنانے میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اقلیتی اموروزیرذہ کابھی مشکورہوں کہ ا قلیتوں کے ساتھ ساتھ پوری چترالی قوم کیلئے دن رات ایک کیا ہے اور ان کی کوششوں سے چترال کے بڑے منصوبے شروع ہوئے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں