452

چیئرمین وقاص احمد ایڈووکیٹ کاضلعی انتظامیہ سے حکومتی حکام اور وی ائی پیز کے آمد کے موقعے پر سی ڈی ایم کو بھی نمایندگی دینے کا مطالبہ۔

چترال ڈولپمنٹ مومنٹ Roads our demand کے چیئرمین وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہےکہ گزشتہ ادوارمیں کسی بھی حکومتی اعلیٰ شخصیات کی چترال آمد کے موقعے پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سول سوسائٹی کو مدعو نہیں کیا جاتا رہا ہے جسکی وجہ سے ہمیشہ سول سوسائٹی اپنی آواز حکومت وقت تک نہیں پہنچاسکیں جب کہ حکومتی پارٹی کے نمایندگان مصلحت کا شکار ہو کر چترال کے اہم مسائل کو حکومت کے سامنے بھرپور طریقے سے رکھ کر ان کا دفاع نہیں کر پا سکیں چونکہ سول سوسائٹی سیاسی مصلحت سے پاک اپنی آواز مظبوط طریقے سے حکومت وقت تک پہچا سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ چترال ڈولپمنٹ مومنٹ سیاست سے پاک سول سوسائٹی کا ایک مظبوط فورم ہے جو چترال میں سڑکوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں ہر فورم پر بلا تفریق اآواز اٹھاتا رہاہے۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر لوئیر اور اپر چترال سے مطالبہ کیاہے کہ آئیندہ چترال میں کسی حکومتی حکام اور وی ائی پیز کی آمد کے موقعے پر سول سوسائٹی کی جانب سے چترال ڈولپمنٹ مومنٹ کو بھی نمایندگی دی جائے تاکہ سول سوسائٹی کی آواز مظبوط طریقے سے ارباب اختیار تک پہنچا جاسکے وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ سی ڈی ایم کی طرف سے اس سلسلے میں باقاعدہ قرارداد ڈی سی چترال لوئیر اور اپر کو بھی بھیجاگیا ہے کہ موجودہ ڈی سی لوئیر چترال کی سابقہ روایت کو ختم کرکے آئیندہ کی سرکاری یا حکومتی حکام اور وی آئی پیز کی چترال آمد کے موقعے پر سی ڈی ایم کو بھی بطور سول سوسایٹی نمایندگی دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں