278

پاکستان ڈیموکریٹک مومومنٹ کی کال پر ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی احتجاجی جلسہ منعقد

چترال /پاکستان ڈیموکریٹک مومومنٹ کی کال پر ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس میں پی ڈی ایم کے ضلعی رہنماوں مولانا عبد الرحمن امیر جے یو آئی لوئر چترال، محمد کوثر ایڈوکیٹ پاکستان مسلم لیگ ن، محمد حکیم ایڈوکیٹ پاکستان پیپلز پارٹی،عوامی نیشنل پارٹی کے ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنان پر تشدد اور گرفتاری موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت اپنے خاتمے کا خواب دیکھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر پہنچ چکی ہیں لوگوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے اور حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہم اس کا بستر گول کرکے رہیں گے۔ مظاہرین نے گو عمران خان گو کے نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں