327

3 دسمبر2020 کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں خصوصی بچوں کے لے تقریب

چترال(نامہ نگار)3 دسمبر2020 کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر چترال میں خصوصی بچوں کے لے تقریب
منعقد کی گی۔ہر سال عالمی دنیایہ دن ایک خاص تھیم پرمناتا ہے اورجو اس سال بھی ایک خاص تھیم پر منایا جارہا ہے جس کا عنوان ہے، (Building Back Better: Toward a disability-inclusive, accessible and sustainble post COVID-19 World).
چونکہ بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سےCovid-19 کے SOP’s پر عمل کرتے ہوئے تقریب میں زیادہ افراد کو مد عو نہیں کیا گیا جبکہ خصوصی بچوں کے
علاوہ چند والدین اور P.T.A کے نمائیندوں نے شرکت کیں۔ تقریب میں Covid-19 کے حوالے سے SOP’sکو اہمیت دی گیا۔
تقریب سے P.T.A کے جنرل سیکریٹری کے علاوہ ادارۂ خصوصی تعلیمMR/PHC چترال کے انچارچ رحمت نواز سروری نے تقریب
میں اس دن کی اہمیت پر روشی ڈالیں،اور خصوصی بچوں کے لے ادارے کے خدمات پر سیر حاصل گفتگو کیں۔ اس موقعے پر خصوصی بچوں کے لے
کھانے کاانتظام بھی کیا گیا تھا۔ کھانے کے بعد ادارۂ ہذاکے مذہبی استادمولانا تاج الملوک کے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں