328

انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے اوردوسروں کی ضرورت پوری کرنے کی طاقت رکھنے والے افرادمعاشرے میں بہت کم ملتے ہیں /آرپی ایم امیرمحمد/اخترنواز

چترال(ڈیلی چترال نیوز) آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ چترال نے رضاء کارروں کاعالمی دن کے موقع پرایک روزہ سمینارچترال کے مقامی ہوٹل میں انعقادکیاگیا جس میں (آکاہ)کے CERT،SARTاورDARTکے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرسمینارسے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پروگرام منیجرامیرمحمد،انری سیکرٹری نامدارریجنل کونسل لوئرچترال اخترنواز،ہیڈآف ایمرجنسی رسپانس ولی محمداوردوسروں نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانچ دسمبر کو رضا کاروں کا عالمی دن منایا جائے گا۔ 1985 سے ہر سال 5 دسمبر کو بین الاقوامی رضاکاروں کا دن منایا جاتا ہے۔یہی جذبہ ہے ایک رضاکار کا جو خود کو اس کام کے لئے وقف کردیتا ہے اور اس دن کا مقصد رضاکاروں کے تعاون اور انسانی ہمدردی کو سراہنا ہے، کسی کے کام آنا، مشکلات کا سامنا کرنا، اور مخلوق اللہ کے لئے آسانیاں پیداکرنابہت بڑی عبادت ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے اوردوسروں کی ضرورت پوری کرنے کی طاقت رکھنے والے افرادمعاشرے میں بہت کم ملتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس صورت حال کودیکھ کر آغاخان ایجنسی فارہیبٹاٹ(آکاہ) چترال میں قدرتی آفات سے فوری نمٹنے کے لئے مقامی سطح پرکمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔جس کے تحت چترال کے دوردارزعلاقوں میں مختلف طبقہ فکرکے لوگوں کوقدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیتی آگاہی پروگرامات کررہے ہیں۔جن کے تحت ہزاروں نوجوان قدرتی آفات کے موقع پر رضاکارانہ طورپرمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ا یجنسی فار ہبیٹاٹ کا یہ پروجیکٹ ایک مثالی پروجیکٹ ہے جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی علمی شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے ایک مربوط پلانیگ کو عملی جامع پہنایا ہے۔ جوکہ پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم جزو ہے اور یہ یو این ہبیٹاٹ کے سوچ کے بالکل عین مطابق ہے اپنی کارکردگی کی بنیاد پرورلڈ ہابیٹاٹ ایوارڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیاہے جوہمارے لئے فخرکی بات ہے۔اس موقع پر CERT،SARTاورDARTکے ممبروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اورشیلڈسے نوازاگیا۔
اس موقع پرسی اونواب خان نے آن لائن خطاب میں تمام رضاء کاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رضاکار کسی بھی معاشرے میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ قوموں کی ترقی رضاکاروں کی مرہون منت ہوتی ہے وہ دن رات ملک وقوم کی ترقی کے لیے کوشاں ہوتے ہیں۔اس موقع پرآکاہ کے سینئرفنانس افیسر سیدحسین شاہ،جاویداحمد،صلاح الدین،نصرت،عائشہ،شمس الرحمن تاجک،فدالرحمن اوردیگرموجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں