273

پی پی پی شہیدوں کی جماعت ہے غریب عوام کی آواز کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کی/ضلعی صدراپرچترال امیراللہ

اپرچترال(نامہ نگار)گذشتہ روز27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں انتہائی عقیدت اوراخترام سے منایاگیا۔جس میں اپرچترال کے دور دراز علاقوں سے پارٹی کے سینئررہنما،جیالے ورکرزکثیر تعداد میںمیں شرکت کی ۔پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے ضلعی صدرسابق ناظم امیر اللہ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید آ ج بھی پورے پاکستان کی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہیں، شہید کھبی مرتا نہیں، وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتا ہ۔پیپلز پارٹی شہیدوں غاز یو ں کی جماعت ہے ،پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پورے پاکستان کی زنجیر کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے غریب عوام کی آواز کے خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں قربان کی۔انہوںنے ورکروں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہیدوں کی اس مشن کو صحیح طریقے آگے لالے جاناہماری ذمہ داری ہے چترال کی ترقی میں ان شہداءکی خدمات ناقابل مراموش ہیں۔حقیقت کی نگاہ سے دیکھاجائے بھٹو خاندان کی سیاسی زندگی ہمارے لیئے مشعلِ راہ ہے۔امیراللہ نے کہاکہ اپرچترال میں پارٹی کومستحکم کرنے کےلئے نوجوانوں کولے کرگھرگھرمہم چلانے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر اپر چترال کے لئے نئی تنظیم کی تشکیل کے مرحلے سے بھی ورکروں کو آگاہ کیاگیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان نے پیپلز فورس کی دوبارا بحالی کا اعلان کیا جس کیلے ضلعی سطح پر پیپلز فورس کیلئے پارٹی کے جیالوں سے مشاوارت کے نام لی جائے گی تاکہ ہر ضلع کیلئے پیپلز فورس کا قیام عمل میں لائی جائے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما رحمت سلام لال، تحصیل مستوج کے صدر اور سابق یو سی مستوج ناظم غلام مصطفی،، علماءونگ کے صدر مولانا آصف اقبال،سینئر رٹائرڈ لیکچرر خلیل اللہ، حکیم خان، سراج ایڈووکیٹ، ممبر پروویشنل کونسل سردار حسین۔ صدر مولکہو یو سی مرسلین ، وقار علی خان، سید کوثر علی شاہ نے اپنے اپنے خطاب میں شہید رانی کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ عہد کیا کہ پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کو مرتے دم تک ڑندہ رکھیں گے اور یہ عہد بھی کیا گیا کہ شہیدوں کی مشن کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ ورکروں نے پارٹی کی تنظیم سازی کو وی سی اور یو سی سطح پر کرنے پر بھی زور دیا اور ساتھ ساتھ پی وائی او اور پی ایس ایف کی بھی تشکیل اور فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ صدر صاحب نے ورکروں سے کہا کہ وہ اج سے الیکشن کی تیاری کرے تاکہ ہم اپنی کھوئی ہوئی سیٹوں کو دبارہ اسانی سے جیت سکے کیونکہ انے والا دور پیپلز پارٹی کی ہے اور پاکستان میں دوبارہ پیپلز پارٹی حکومت انے والی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں