507

را کی مداخلت ، عمران خان کو بارہ سال سے پتہ تھا، خاموش رہے ، احتساب ہونا چا ہئیے

ہور: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان کو 2004 سے را کی مداخلت کا پتہ تھا ۔ انہوںنے بتایا تھا ایم کیو ایم کے قائد کی تصاویر را نے لگوائیں تھیںعمران خان بارہ برس تک خاموش کیوں رہے ۔ اس بات پر عمران خا کا احتساب ہونا چاہئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا عمران خان اور ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا پرویز مشرف نے ایم کیو ایم اور عمران خان کو دایا ں اور بایا ں بازو بنایا تھا انہوں نے کہا نیب کا موجودہ ڈھانچہ پرویز مشرف نے نواز شریف سے انتقام کیلئے بنایا جس کا مقصد نواز شریف اور ن لیگ کو ہدف بنانا تھا۔ مشرف نیب کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہے تھے۔ ہم نے نیب کے سربراہ کو تبدیل نہیں کیا صرف تحفظات سے آگاہ کیا،نیب کے نظام میں کوئی خرابی یا کمی ہوئی تو بہتری لائیں گے ،نیب نے خود تسلیم کیا کہ اس کے نظام میںخامیاں ہیں پرویز رشید نے کہاہم ،احتساب سے خوفزدہ نہیں،ن لیگ کا احتساب 20سال سے جاری ہے بتایا جائے کہ عمران نے نیب کے سربراہ کو کیو ں تبدیل کیا، ان کی دم پر کس کا پاوں آیا۔عمران نے کے پی کے میں نیب کے سربراہ کو گھر بھیج دیا تاہم مسلم لیگ نواز کو کوئی خطرہ نہیں ِ،نواز شریف کا ایک ایک اثاثہ ڈکلیئر ہے۔ انہوں نے کہا عوام کی سہولت اور بہتیر ی کیلے آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ،حقوق نسواں بل سے پنجاب سے باہر والے لوگوں کو کیا اعتراض ہے ؟ کرکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا بھارتی حکومت کو ہماری ٹیم کی سکیورٹی کی یقین دہانی کروانا ہو گی اس کے بغیر ٹیم نہیں بھیج سکتے۔ا مصطفی کمال کے متعلق انہوں نے کہا گر مصطفی کمال کے پاس ثبوت ہیں تو کمیٹی کو پیش کیے جائیں۔ ابھی تو صرف باتیں ہی ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں